نوکنڈی: اشیاء خوردونوش کا نرخنامہ جاری، گرانفروشی پر سزا ملی گئ

تاجر برادری اور دکانداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد خوردونوش و دیگر اشیاء کی قیمتیں مقرر کردی گئی۔

0

نوکنڈی(نامہ نگار) رمضان المبارک کے مہینے میں کو عوام کو ریلیف دینے کے لیےپرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تحصیلدار نوکنڈی عرفان خلجی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں نیا نرخنامہ ترتیب دیا گیا۔ اس موقع انجمن تاجران کے صدر دکاندار و تاجر برادری موجودتھے۔نئے نرخنامے میں اشیا خردنوش کی قیمتوں میں کمی لائی گئی اورتاجر برادری کو سرکاری نرخنامے کی پاسداری، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔ اجلاس سے تحصیلدار نوکنڈی نے عرفان خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری گراں فروشی اور زرخیزہ اندوزی سے گریز کریں اور سرکاری نرخ نامہ دکانوں پر آویزاں کرکے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ کسی قسم کی رعایت قبول نہیں کی جائیں گی۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشیا خوردونوش، سبزی،فروٹ، گوشت، دودھ کی قیمتوں میں کمی لائی گئی ہے تاکہ عوام استفادہ حاصل کرسکے۔زائد المعیاد اورگرانفروشوں پر کھڑی نظر رکھے گے۔ نرخ نامے کے خلاف ورزی کرنے پر دکانداروں پر جرمانہ عائد کی جائے گی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر غور و خوض کرکے قیمتوں کا تعین کیاگیا۔ تاجر برادری اور دکانداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد خوردونوش و دیگر اشیاء کی قیمتیں مقرر کردی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.