چاغی:ممبر صوبائی اسمبلی صادق سنجرانی 33 کروڑ روپے کی لاگت سے گرڈ سٹیشن کا افتتاح

دالبندین :فاروق سیاہ پاد

افتتاحی تقریب سے سابق چیئرمین سینٹ ایم پی اے چاغی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی کو ترقی جانب گامزن کرنا میرامشن ہے قلیل مدت میں الحمد اللہ چارسر کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا ہے ڈیڑھ سال قبل چارسر عوام سے وعدہ کیا تھا نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردونگا الحمد للہ آج وہ وعدہ پورا ہوگیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

انھوں نے مزید کہا انشاءاللہ اگر وقت ملا دو تین سال کے اندر ضلع چاغی میں واضع تبدیلی نظر آئیگی میں نے ضلع چاغی کے لیئے بڑے بڑے منصوبے اور میگا پراجیکٹ لانے کا سوچ رکھا ہوں خصوصا چاغی کے دیہی علاقے سخت پسماندگی کے شکار ہیں
صادق خان سنجرانی نے خطاب میں مزید بتایاپدگ کو بھی 10 کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور چارسر کے پانچ سو سے لیکر ایک ہزار جتنے بھی گھرانے ہیں سب کو فری میٹر دیاجائے گا تاکہ سب کے گھر روشن ہوں
چاگئے تحصیل ایک پرانا سٹی ہے ایک گنجان آباد علاقہ ہے مگر اس جدید دور میں پانی سے محروم ہے 90 کروڑ کی لاگت سے تحصیل چاگئے کے گھر گھر تک پانی پہنچائیں دینگے۔
تقریب میں سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی، چیف سردار ساسولی سردار چنگیز خان ساسولی، ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالودود خان سنجرانی، جے یو آئی کے ضلعی رہنما سردار نجیب جان، قبائلی رہنما ملک فتح محمد حسنی ،میر ثاقب حسنی نے بھی خطاب کیا سابق چیئرمین سینٹ ایم پی اے چاغی صادق خان سنجرانی کی کاوشوں کو سراہا گیا آخر ممتاز قبائلی رہنما حاجی شاہ خالد ساسولی ودیگر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا پرتکلف ظہرانہ دیا
۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن شاہوانی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار، ایس پی چاغی حسین احمد لہڑی، رسالدار میجر طاہر خان زرکون۔

کیسکو کے آفیسران اے سی آپریشن محمد حسن مگسی ایکسین ایس ایس ایم اینڈ ٹی سریاب محمد عارف ساسولی آپریشن ایس ڈی او دالبندین عبدالمجید آر ای مستونگ محمد قاسم ساسولی الیکٹریشن نوشکی عبدالسلام فورمین نوشکی محمد صدیق
ایل ایس اعجاز احمد اینڈ ظاہر خان اور دالبندین ڈویژن ہائیڈرو یونین کے چیئرمین میر شاہ نواز رہیسانی، علی احمد ریکی ،ذوالفقار ودیگر بھی موجودتھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.