علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع
کوئٹہ۔ 28 جولائی۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
تاہم ژوب، بارکھان، کوہلو، زیارت اور گردونواح میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کو شام اور رات کے وقت ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورالائی، سبی، لسبیلہ، آواران، حب، خضدار اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور نوکنڈی میں (47 °C)، سبی میں (45°C)، پنجگور اور تربت میں (43°C)، کوئٹہ میں (41°C)، ژوب میں (40°C) اور گوادر میں (35°C) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارکھان میں (24.0) ملی میٹر ہوئی۔