ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی نگرانی میں عوامی مسائل کی نشاندہی اور انہیں حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

استامحمد28 جولائی۔ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی نگرانی میں عوامی مسائل کی نشاندہی اور انہیں حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

 

کھلی کچہری میں ایس ایس پی استامحمدمیئر استامحمد مظفر خان جمالی تمام ضلعی سربراہان و دیگر افسران موجود تھے ۔کھلی کچہری کے موقع پر عوام نے اپنی شکایات پیش کی جس میں آبنوشی کی قلت علاقے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال چوری ڈکیتی،طبی مراکز میں ادویات کا فقدان ڈاکٹر میڈیکل سٹاف کی غیر حاضری زرعی پانی کی عدم دستیابی سمیت محکمہ ریونیو سے وابستہ مسائل کے متعلق عوام نے تحریری اور زبانی طور پر آگاہی فراہم کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استا محمد جلیل احمد نے کہا کہ تمام شکایات کے متعلق تمام ڈسٹرکٹ سربراہان خصوصی توجہ مرکوز کریں لوگوں کی جانب سے جن شکایات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

ان کا تدارک کرنا انتہائی ضروری عمل ہے آفیسران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اپنے دفاتر میں بیٹھ کر لوگوں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات میں واضح طور پر کمی واقع ہو سکے جن محکموں کے متعلق شکایات سامنے آئیں ہیں ان کا جلد از جلد تدارک کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے سرکاری امور میں غفلت برتنے والے افسران اور اس کے سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ہم نہیں چاہتے کہ عوام کے مسائل میں کمی ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہو ۔

 

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انشاءاللہ مستقبل قریب میں پھر سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کی شکایات میں کمی واقع ہو۔ اس کھلی کچہری میں جو جو مسائل عوام کو درپیش تھے ہم نے سنے اور اس کو حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی اور اسی طرح عوامی مسائل کے حل کیلئے مستقبل میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.