مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان آزربائیجان کے عوام کے ساتھ ہے، پاکستان

0

اسلام آباد: پاکستان نے نگورنو کارباخ ریجن میں بگڑتی ہوئی سیکورٹی صورتحال پر تشویش اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ روکنے کے لیے آرمینیا فوجی ایکشن فوری طور پر بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے دیہاتوں پر فائرنگ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ آذربائیجان کے شہریوں پر آرمینیا کا یہ حملہ پورے خطہ کا امن خطرہ میں ڈال سکتا ہےآرمینیا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے فوجی کارروائی فوری بند کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی منظور قراردادوں کی روشنی میں آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صورتحال خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان آزربائیجان کے عوام کے ساتھ ہے، پاکستان آذربائیجان کے سیلف ڈیفنس کے حق تسلیم کرتا ہے۔
دوسری جانب آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی تنازع پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا نے متنازع ریجن میں مارشل لا نافذ کرکے فوج کی منتقلی شروع کردی ہیں۔رپورٹ کے مطابق آرمینیا ںے آذربائیجان کے 2 ہیلی کاپٹر اور3 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آرمینیائی وزیر اعظم کے مطابق آذربائیجان کی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے۔ آزربائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.