پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 684 کیسز، 5 اموات رپورٹ

0

دنیا کے تمام حصوں کو متاثر کرنے والے مہلک کورونا وائرس کی صورتحال گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان میں بہتری کی جانب گامزن تھی لیکن اب کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

پاکستان میں آج 27 ستمبر کی دوپہر تک مزید 684 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 6 مریض انتقال کر گئے جبکہ 280 افراد صحتیاب ہوگئے۔

آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں بلوچستان کے گزشتہ روز سامنے آنے والے 81 جبکہ خیبرپختونخوا کے 29 کیسز بھی شامل ہیں۔

ملک میں ابھی تک 3 لاکھ 10 ہزار 275 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم ان میں سے 2 لاکھ 95 ہزار 613 صحتیاب ہوگئے ہیں اور 6 ہزار 457 مریض انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا جس کے بعد اب تک اس وائرس کو 7 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔

رواں ماہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر میں کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج 27 ستمبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,722

پنجاب

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 187 کیسز ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں 187 کیسز نے پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد کو 99 ہزار 128 تک پہنچا دیا۔

مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے پنجاب میں وبا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 230 ہوگئی ہے۔

سندھ

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے میں گزشتہ روز مزید 278 افراد وبا سے متاثر پائے گئے جبکہ 5 مریض لقمہ اجل بنے۔

نئے کیسز اور اموات کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 766 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 486 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 73 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد دارالحکومت میں مجموعی کیسز 16 ہزار 440 ہوگئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 181 ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.