خواتین کا سائیکل چلانا حرام قرار

انٹر نیشنل ڈیسک
تہران۔۔۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ خواتین کا غیر محرم مردوں کے سامنے سائیکل چلانا شرعا حرام ہے۔

محرم کی موجودگی میں خاتون سائیکل چلا سکتی ہے مگر نامحرم لوگوں کے درمیان عورتوں کو سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ایران کے بنیاد پرست حلقوں کے مقرب ذرائع ابلاغ میں حالیہ ایام میں یہ خبر گردش کرتی رہی ہے کہ خامنہ ای نے ایک عشرہ قبل تہران کی سڑکوں پر سائیکل چلانے کو حرام قرار دیا تھا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

فارسی اخبار جام جم نے ایرانی صدر حسن روحانی کی خاتون مشیرہ شھیندخت مولا وردی کا ایک بیان نقل کیا ہے
جس میں سپریم لیڈر کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ سائیکل چلاتے ہوئے خواتین دینی تعلیمات کی کما حقہ پابندی کرتی ہیں تو ایسی صورت میں سائیکل چلانے پر کوئی پابندی نہیں۔

کوئی دو ہفتے قبل ایرانی پولیس نے تہران میں سائیکل سواری کے ایک مقابلے کے انعقاد کو روک دیا تھا۔

یہ ایونٹ سوسل سوسائٹی کی طرف سے منعقد کیا جانا تھا جس میں منگل گاڑیوں کے بغیر کا عنوان دیا گیا۔
اس سائیکل ریس میں خواتین نے بھی شرکت کرنا تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.