محکمہ ایجوکیشن بارکھان کی جانب سے ضلع بھر کے سکولز کے لے سپورٹس ویک کا آغاز کر دیا گیا۔
بارکھان
ویب رپورٹر :محمد رمضان کھیتران
افتتا حی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بارکھان احمد اکبر خان ترین ،چئیرمین میونسپل کمیٹی سردارزادہ سلام شاہ کھیتران ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اختر کھیتران ،سپورٹس ویک کمیٹی کے چئیرمین ڈی ڈی او ای طارق محمود کھیتران ، اور ڈی او ای نوید لطیف ،ڈی پی او بارکھان فتح محمد بگٹی،ایس ایچ او بارکھان ،منیجر زرعی بینک حنیف خان کھیتران اور ضلعی آفیسران و ہیڈماسٹرز و اساتذہ نے شرکت کی ۔
سپورٹس ویک 30نومبر تک جاری رہے گا۔سپورٹس ویک کی افتاحی تقریب میں 19 سکولوں کے طباء نے شرکت کی،افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
سپورٹس ویک کمیٹی کے صدر و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختر محمد کھیتران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل سے ہی صحت مند معاشرہ بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹس ویک میں بارکھان کے 19 سکولوں کی ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گی۔کھیلوں کے اس ہفتہ میں کرکٹ ،فٹ بال،رسہ کشی اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بارکھان اکبر خان ترین نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختر محمد کھیتران اور محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ کو اس پروکار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہو کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع بھر کے دوردراز علاقوں کے طلباء کو آج ایک جگہ پر جمع کر دیا اس پورے ہفتہ میں طلباء اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔
اور محکمہ تعلیم کا منعقد کیا گیا سپورٹس ویک بارکھان کی تاریخ کا سب سے بڑا کھیلوں کا میلہ ہے ۔اس موقع پر سپورٹس ویک منعقدہ کمیٹی کے چئیرمین ڈی ڈی او ای طارق محمود کھیتران نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے یہ ایونٹ اپنی مدد آپ کے تحت ترتیب دیا ہے اس قسم کے ایونٹ سے طلباء میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ کا انعقاد ہماری ترجیحات میں شامل ہوگا۔
بعدازاء ڈپٹی کمشنر بارکھان اور سردارزادہ سلام شاہ کھیتران نے ہائی سکول بارکھان اور ہائی سکول عیشانی جلابانی کی ٹیموں کے دوران ہونے والے سپورٹس ویک کے پہلے کرکٹ میچ کا افتتاح بھی کیا۔