انسان کی طرح گدھے بھی جیل میں بند

انٹر نیشنل ڈیسک
نئی دہلی ۔۔۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش میں قیمتی پودے کھانے پر گدھوں کے ریوڑ کو چار دن جیل کی ہوا کھانا پڑی۔

بتایا گیا ہے کہ گدھوں نے یورائی جیل کے باہر رکھے گئے پانچ لاکھ روپے کے قیمتی پودوں کو کھا ڈالا۔

پولیس اہلکاروں کے روکنے باوجود پودے کھانے پر جیل انتظامیہ نے گدھوں کے ریوڑ کو ضلعی جیل میں قید کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

اہلکاروں نے دو تین مرتبہ گدھوں کو بھگایا لیکن گدھے باز نہ آئے اور باہر لگے پودے کھا گئے۔

گدھے لاپتہ ہونے پر مالک پوچھتا ہوا جیل آن پہنچااور اس نے جیل حکام سے درخواست کی کہ جانوروں کو چھوڑ دیا جائے لیکن اس کی ایک بھی نہیں سنی گئی۔

بعد ازاں گدھوں کے مالک نے بی جے پی کے مقامی رہنما سے رابطہ کیا اور اس نے جیل آکر گدھوں کو رہا کرایا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.