اہم سیاسی امور: وزیر اعظم عمران خان کو پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس بلانا پڑا

0

مانیٹرنگ ڈیسک

یار رہے کہ حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت اہم ملکی معمالات میں مشکلات کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں حکومت کو دو بار کابینہ کا اجلاس طلب کرنا پڑا

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
یہ بھی پڑھیں

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 دسمبر بروز پیر کو  طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.