یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چاول بھی مہنگے

0

عوام کوسستی اشیاء فراہم کرنےوالےمرکزبھی مہنگائی کی زد میں آگئے، یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی کےبعدچاول بھی مہنگے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورپرمختلف اقسام کے چاولوں میں فی کلو 25 سے 62 روپےکلو تک اضافہ ہوگیا۔ سیلہ چاول فی کلو 25 روپے اضافہ سے 370 روپےکلو تک پہنچ  گیا، جبکہ باسمتی چاول 35روپےمہنگاہوکر325روپےکلوتک پہنچ گئے، اس کے علاوہ ٹوٹاچاول 62روپےاضافہ سے 230روپےکلوتک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے بے حال ہیں حکومت کو چاہیئے یوٹیلٹی اسٹورز پراشیاء  کوسستا کرے۔
واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزپراشیاءضروریاءکی قیمتوں میں اضافہ جہاں یوٹیلٹی اسٹورزکی افادیت کوختم کررہاہے تووہیں شہریوں کے لیئے مایوسیوں کابھی سبب بھی بن رہاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.