اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر دھاوا بول دیا، سیکڑوں فلسطینی گرفتار

0

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو روز کی توسیع اور یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر دھاوا بول دیا جس دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے منگل کی علی الصبح اچانک کارروائی کی جہاں بیتونیا اور رام اللہ سمیت دیگر علاقوں سے سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس دوران دو نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل 7 اکتوبر کو غزہ پر حملے کے بعد سے 3200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرچکا ہے جن میں سے زیادہ تر افراد کو ان کے گھروں اور چیک پوائنٹس سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے جس دوران دونوں طرف سے یرغمالیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.