جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں حادثہ، 11 مزدور ہلاک، 75 زخمی

جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں پیش آئے افسوس ناک حادثے میں 11 مزدور ہلاک اور  75 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام کو شمال مغربی شہر رسٹنبرگ کی پلاٹینم کی کان میں مزدوروں سے بھری لفٹ اچانک تقریباً 200 میٹر کی بلندی سے گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کی شفٹ ختم ہورہی تھی۔

امپالا پلاٹینم کے سی ای او نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے کھونے سے بہت صدمےمیں اور غم زدہ ہیں، ہلاک افراد کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

کمپنی کے مطابق حادثے میں 75 مزدور زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا دنیا کا سب سے بڑا پلاٹینم پیدا کرنے والا ملک ہے، یہاں  2022 میں کان کنی کے کئی حادثات میں 49 ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.