کوئٹہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ا علامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں
اس سلسلے میں28نومبر سے 30نومبر تک (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، دوستین، ادیان،جبل نور، خروٹ آبادفیڈروںسے صبح10بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی ۔
علاوہ ازیں 30نومبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جی او آر کالونی فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔