کوئٹہ چمن لیویز کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں ایفےڈرین برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لے لی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی کی نگرانی میں گلدار باغیچہ کے مقام پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا ڈرائیور نے بھگاکر آبادی کے قریب چھوڑکر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے
لیویز نے گاڑی قبضے میں لیکر چیک کی تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کلو ایفیڈرین برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لے لی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔