چاغی میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

0

کوئٹہ  تحصیل چاغی میں مہنگائی عروج پر،سبزیوں اور پھلوں کے قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہے مہنگائی کے نام پر دکاندار ہر چیز مہنگے فروخت کرنے لگے ہیں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے قوت خرید جواب دے گئی ہے چاغی میں سبزی پھل کی قیمتوں میں یکطرفہ اضافہ دیکھنے میں آئی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

چاغی میں منگائی کا طوفان برپا تفصیلات کے مطابق چاغی میں سبزی ،پھل اور ودیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ منگائی میں پسے ہو ئے عوام کے لیے بے پناہ مشکلات پیداکی ہے، مٹر 320 روپے ،ٹماٹر180روپے، پرازبین 160 روپے آلو80روپے،بینگن120روپے ، کھیرا 140روپے سیب 360 مالٹا 180 روپے میں فروخت ہورہا ہے خوردنی آئل، چینی ،مصالحہ جات،دال، چاول وغیرہ کے قیمتیں بڑھا دئی گئی ہے چاغی میں گرانفروشی زوروں پر ہے

چاغی میں منگائی کے نام پر سبزی فروش اور پرچون دکاندار بھرپور فاہدہ اٹھاتے ہوے چاغی میں سبزیوں کے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی چاغی طفیل بلوچ ،اور میجر طاہر خان زرکون سے مطالبہ کی ہے کہ اشیاوخورود نوش اور سبزیوں کے قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے موثر اور جامع اقدامات کرکے مہنگائی کی چکی میں پسے چاغی کے عوام کو ریلیف فراہم کئے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.