کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے مواقع نہ ملنے کے باعث اکثر لوگ سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی بالائی حد سے گزرجاتے ہیں
گزشتہ پانچ سالوں کے دورا ن بلوچستان میں 35ہزار خالی آسامیاں پر ہونی تھیں لیکن پانچ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان آسامیوں پر تعیناتیا ں نہیں ہوسکیں جبکہ نگران حکومت کے دوران پندرہ سو خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کی گئیں
سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں تین سال کا اضافہ کیا جائے
ملک کے دیگر صوبوں میں عمر کی بالائی حد میں مزید تین سالوں کی خصوصی رعایت دی گئی ہے

لیکن بلوچستان میں تاحال عمر کی بالائی حد میں خصوصی رعایت نہیں دی گئی
یہ بھی پڑھیں
دیگر صوبوں کی نسبت صوبہ میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان جو عمر کی بالائی حدعبور کرچکے ہیں ۔ اور اب ان کیلئے روزگار کا حصول ناممکن ہوگیا ہے لہٰذا ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ ملک کے دیگر صوبوں میں عمر کی بالائی حد میں دی جانے والی خصوصی رعایت کے پیش نظر صوبہ کے بے روزگار افراد اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں مزید تین سالوں کی خصوصی رعایت دینے کو یقینی بنائے تاکہ ان بے روزگار افراد اور تعلیمیافتہ نوجوانوں میں پائی جانے والی احساس محرومی اور بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو “
بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی کی بلوچستان اسمبلی میں قرار داد
قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ ، بی این پی کے احمد نواز بلوچ ، اختر حسین لانگو ،شکیلہ نوید دہوار اور پشتونخوا میپ کے نصراللہ زیرے نے ملک نصیر شاہوانی کی قرار داد کی حمایت کی ۔
حکومت صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ہمیں اندازہ ہے کہ صوبے کے لاکھوں نوجوان ڈگریاں لیئے نوکریوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں تاہم اتنے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں اس ضمن میں صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے وفاقی محکموں میں خالی 16سے20ہزار آسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں گوادر میں شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شپ بریکنگ یارڈ کی تعمیر سے25ہزارافراد کو روزگار کا موقع میسر آئے گاحب لیڈا ، فشریز اور ایگری کلچر کے محکموں کو توسیع دے کر ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں چین کی حکومت سے بھی انڈسٹریل زونز کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے بوستان انڈسٹریل زون کو صوبائی حکومت خود ڈویلپ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رکن کی قرار داد عوامی نوعیت کی ہے جس کی حکومت بھرپور حمایت کرتی ہے ۔ قرار داد پر بات
کرتے ہوئے صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا اظہار خیال