مراد اسماعیل پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

0

چاغی (نمائندہ بلوچستان24) چاغی کرکٹ ایسوسی ایشن کو پلیئنگ رائٹس دلانے کے لیے ہم نے 14 سالوں تک مسلسل کوشش کی لیکن مراد اسماعیل نے ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں میں یہ کام کروایا

ان ہی کی کوششوں سے گوادر کو بھی پلیئنگ رائٹس ملے ڈی سی اے چاغی تمام معاملات میں مراد اسماعیل کے ساتھ ہے.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مراد اسماعیل پینل بلوچستان میں کرکٹ کی فروغ کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے ہوئے پی سی بی کے معاملات اور پالیسی، کھلاڑیوں کی سلیکشن اور میرٹ کو ترجیح دے کر ترجیحی بنیادوں پر مشاورتی طرز عمل اپنائے گی اور سب کو ساتھ لے کر چلے گی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

دالبندین پریس کلب میں ڈی سی اے چاغی کے صدر محمد عمران، سیکرٹری غلام حیدر، خزانچی حکیم شاہ، چیرمین شکیل سنجرانی، ایگزیکٹو ممبران عبدالقادر بلوچ، کامل شاہ، شہزاد ملنگ، خالد کیف اور عطاء شہی کا پریس کانفرنس میں اعلان

24 جنوری 2019 کو ہونے والے کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر مراد اسماعیل اور سیکرٹری حاجی عبدالملک اچکزئی سمیت مذکورہ پینل کے تمام کابینہ کی حمایت کا فیصلہ ان کی بہتر کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں کیا

پریس کانفرنس کے آخر میں صدارتی امیدوار مراد اسماعیل نے ٹیلی فونک خطاب کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ان کی پینل کے جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے قیاس آرائیاں کو رد کیا اور دعوی کیا ان کی پینل کو ووٹ دینے کے اہل دس میں سے سات اضلاع کی حمایت حاصل ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.