پاکستان کو شکست،سینچورین ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام

سنچورین( اسپورٹس ڈیسک ) کرکٹ کے میدان میں ایک اور شکست ،کالی آندھی نے پاکستانی کرکٹ ہرادیا

سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 149رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1۔0کی برتری حاصل کرلی

پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ نے 63 اور ڈین ایلگرز نے 50 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی،

وپنر ایلگر نے 50 رنز بنائے، مارکرم صفر، بریون 10 اور ڈوپلیسی صفر پر آؤٹ ہوئے،

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی، شاہین آفریدی، یاسر شاہ اور شان مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

جنوبی افریقی باؤلر ڈوان اولیویئر کو میچ میں 11وکٹیں پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

پروٹیز کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مارکرم کو کھاتہ کھولے بغیر حسن علی نے پوویلین واپس بھیج دیا

فخر زمان نے8رنز پر ہاشم آملا کا کیچ ڈراپ کیا جبکہ تھر ڈ امپائر نے اظہر علی کی جانب سے 4رنز پر ڈین ایلگر کا پکڑا گیا کیچ ناٹ آؤٹ قرار دیا

جس کا فائدہ اٹھا تے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 119رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ایلگر شان مسعود کی گیند پر آؤٹ ہوئے ،

ڈی برائن10رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے ،پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ،

جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ 63 اور باووما 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

جنوبی افریقی باؤلر ڈوان اولیویئر کو میچ میں 11وکٹیں پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.