جنوبی کوریا کی ایک جیل میں قیدی کی پراسرار موت

سیول  جنوبی کوریا کے چھونگنام صوبے میں موجود کونگجو نامی جیل میں ایک قیدی کی پراسرار موت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جیل کے حکام کے مطابق 42 سالہ قیدی کو ابتدائی طور پر سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے زمین پر گرا ہوا دیکھ کر قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔ مرنے والے قیدی کے پورے جسم پر خراشوں کے واضح نشان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

پوسٹ مارٹم کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرنے والے قیدی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے اور اس کی ہڈیاں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھیں

جیل کے حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مرنے والے قیدی پر کس نے تشدد کیا اور اس کے مرنے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.