امریکا، برف باری کی شدت میں کمی آنے لگی، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

واشنگٹن امریکا میں برف باری کے طوفان کی شدت میں کمی آنے لگی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برفباری کی وجہ سے زیادہ متاثر ہونے والے مغربی نیویارک کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، ٹریفک کا نظام کنٹرول کرنے کے لئے نیو یارک سٹیٹ پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

گزشتہ روز برف باری کی وجہ سے امریکا کے مختلف حصوں میں 3 ہزار پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، حالیہ دنوں میں امریکا میں منسوخ پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی ۔امریکا میں یخ بستہ ہوائوں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد اور مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 تک جا پہنچی، ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا کائونٹیز میں 34 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.