تیراہ میل دشت کے قریب سبی سے کوئٹہ آنے والی گاڑی کو حادثہ ، 4افراد جاں بحق : خواتین سمیت 11افراد زخمی

0

کوئٹہ ویب رپورٹر

بلوچستان کے علاقے تیراہ میل دشت کے مقام پر سبی سے کوئٹہ آنیوالی تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق خواتین سمیت 11مسافر شدید زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی سے کوئٹہ آنیوالی تیز رفتار ویگن ٹرائیور سے بے قا بو ہو کر مستونگ کے علاقے دشت میں تیراہ میل کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محمد عمر ، ہمت خان عبدالسلام ، درشن لعل موقع پر جاں بحق جبکہ زخمیوں غلام ربانی، زاہد ، عبداللہ ، شاہ بخت، محبوب علی، نادر ، بور محمد، غلام نبی، ولی ، ارباب خان اور محمد عزیز زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو سول سنڈیمن ہسپتال ٹرانا سینٹرمیں منتقل کیا گیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تیراہ میل سمیت دشت کے مختلف مقامات پر اب تک متعدد بار حادثات کے نتیجے میں درجنوں شہری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں عوامی حلقوں نے موٹروے پولیس سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح واقعات کی روک تھام اور بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے کے لئے گاڑی کی اسپیڈ لمٹ مقرر کر کے ڈرائیوروں کو مقررہ سپیڈ پر گاڑی چلانے کا پابند بنایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام کو یقینی بنا کر بے جا انسانی جانوں کے ضیاع روکا جا سکے گزشتہ سال کے آخر میں بھی کوچ اور ویگن میں تصادم سے 14 سے زائد انسانی جانیں ضائع ہو ئی تھی ۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.