قدوس بزنجو اور انکی کابینہ پسماندگی کا نوٹس لے

معروف قبائلی رہنماء حاجی نذر جان مرغزانی موسیٰ خیل نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے کا بینہ سے اپیل کی ہے کہ ضلع موسیٰ خیل کی پسماندگی کا نوٹس لیتے ہوئے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دے کر اب تک مکمل ہونیوالے منصوبوں کی چھان بین کر کے معیاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے یہ۔

کوئٹہ :ویب رپورٹر

بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر حاجی رحمت اللہ جعفر، عبدالعزیز جعفر، حاجی حیات خان ، مفتی عبدالباری اور دیگر قبائلی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل جو کہ بلوچستان کا پرامن ترین علاقہ کہلا تا ہے جہاں پر کوئی دہشت گردی نہیں علاقے کے عوام نے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے لیکن کئی کلو میٹر پر محیط مذکورہ ضلع میں سڑکوں کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے علاقے میں بینک کی سہولیت بھی بہت کم ہے درگ سے موسیٰ خیل اور تحصیل کنگری موسیٰ خیل شہر سے75 کلو میٹر ہے لین دین کے لئے بینک میں جانے کے لئے کئی گھنٹے در کار ہو تے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

اس لئے تحصیل درگ اور کنگری میں نیشنل بینک ایک شخص قائم کی جائے اور علاقے میں تعلیم ، صحت سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے لوگ پنجاب اور سند منتقل ہو رہے ہیں روزگار کے مواقع بھی کم ہے صحت کی سہولیات کے حوالے سے ہسپتال تو موجود ہے لیکن ڈاکٹر اور ادویات حالات ناپید ہے خواتین کو بھی زچگی سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے سینکڑوں میل کا فیصلہ کر کے ملتان یا کوئٹہ لایا جاتا ہے سر والہ روڈ کنگری سمیت دیگر روڈ مکمل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے لوگ ٹھیکیداروں سے مایوس ہے۔

اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ تونسہ سے درگ ٹو موسیٰ خیل اور موسیٰ خیل سے براستہ مرغہ کبزئی ٹو لورالائی ہے اس کا بھی افتتاح ہو رہا ہے ل یکن ہمیں خدشہ ہے کہ اس منصوبے کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے موسیٰ خیل کے لو گوں کے حالت زار پر رحم کر تے ہوئے اس سے مکمل کیا جائے تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہو سکے اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے۔

اس لئے ہمارا وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ وہ علاقے کے لئے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے کر منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں اور مکمل ہونیوالے منصوبوں کی چھان بین کر کے اگر اس میں کوئی غیر معیاری میٹریل استعمال ہو ا ہے تو اس کے خلاف کا رروائی کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.