سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا بلوچستان حکومت کوسٹ لائن کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کرے، منصوبے پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون کریگی، علاقے کی ترقی بلوچستان کی حکومت اور قیادت کی پہلی ذمے داری ہے، اگر آئندہ الیکشن میں یہ حکومت واپس آئی تو یہ منصوبے جاری رہیں گے
کوئٹہ: ویب رپورٹر
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے انہوں نے گوادر ایکسپو کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سلیم باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ہے، منصوبہ آج حقیقت بن رہا ہے، یہ منصوبہ نوازشریف کا وژن تھا جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے چینی صدر کا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپو حکومت کا بہت زبردست اقدام ہے، گوادرپورٹ، فری زون، ایسٹ وے ،ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے آج حقیقت ہیں، توانائی اور دیگر منصوبے ملک میں لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے، سی پیک اور دیگر منصوبے خطے میں بھی خوشحالی کا سبب بنیں گے۔
بلوچستان حکومت کوسٹ لائن کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کرے، منصوبے پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون کریگی، علاقے کی ترقی بلوچستان کی حکومت اور قیادت کی پہلی ذمے داری ہے، اگر آئندہ الیکشن میں یہ حکومت واپس آئی تو یہ منصوبے جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کامستقبل صوبے کی قیادت کے ہاتھ میں ہے، سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگاوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لیے میں نے ایک پیکیج کا اعلان کیا تھا، صوبے کے خصوصی پیکیج کے لیے ہم فنڈنگ کریں گے، بلوچستان حکومت اور قیادت منصوبوں عملدرآمد کے لیے کردار ادا کرے
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی اب یہاں کے حکومت کو چا ہئے کہ وہ صوبے کو ترقی دینے میں مدد دیں ۔