لیکچررشپ کے لئے ایم فل لازمی کی شرط ،روزگار دینے یا بے روزگار کرنے کافیصلہ

رپورٹ:محمد ارباز شاہ
بلوچستان جہاں دیگر شعبوں میں دیگر صوبوں سے پیچھے ہے وہیں پر تعلیم کے حوالے سے بھی اس کی کارکردگی بہتر نہیں اور یہاں کے طالبعلم دیگر صوبوں کے طلباء کو مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے

ایسی صورتحال میں جب یہاں تعلیمی حوالے سے سہولیات کی کمی ہے اور یونیورسٹیوں کالجز کی تعداد بھی کم ہے ایچ ای سی نے ایک ایسا فیصلہ کردیا ہے جس سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے تحت کالجز میں لیکچرارز کی بھرتی کیلئے ایم فل کی ڈگری لازمی ہوگی

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ چند سالوں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کورسز کا اغاز کیا گیا ۔ایچ ای سی کے نئے فارمولے کے تحت اب بلوچستان کے جامعات میں بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی کورسز کو فروغ دیا جائے گا۔

مسئلے کا تعلق نوجوانوں سے ہے تو بلوچستان 24 نے ان سے رجوع کیا جس پر شکیل شاید کا کہنا تھاکہ”بلوچستان میں بہت سے ڈگری یافتہ طالب علم بے روذگار ہیں ایم فل کورس کے آغاز کو چند سال ہی ہوئے ہیں یہاں 90 فیصد نوجوانوں نے ماسٹر کیا ہے جوکہ نوکری کے طلب میں سرگرداں ہیں

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے جانب سے ایم فل کو لازمی قرار دینا نوجوان نسل کو مشکلات میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ایچ ای سی کو بلوچستان کے مروّجہ حالات کو سامنے رکھ کر اپنا پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

شکیل شاید کا ایچ ای سی کے ایم فل کو لازمی قرار دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “وہ ماسٹر ڈگری یافتہ ہے اس کی عمر نکلی جارہی ہے مگر اب تک روزگار نہیں ملا ۔ان حالات میں ایچ ای سی کی طرف سے ایسے فیصلے ز نوجوان نسل کو مشکلات میں اضافہ ہوگا

ایچ ای سی کے ایم فل کے حوالے سے پالیسی پر ضلع پشین کالج کے سینئر لیکچرر ملازم حسین نے بلوچستان 24 سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ”بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح بہت ذیادہ ہے اکثر طالب علم ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں ان کو روذگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے ان کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔

ایچ ای سی انتظامیہ بلوچستان کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا تعلیمی پالیسی تشکیل دے۔اور ایچ ای سی کو ایم اے اور ایم ایس سی کو مزید بہتر بناکر ان کو لیکچررشپ فراہم کرنی چاہیے”۔

ایم فل کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے جب بلوچستان 24 کے نمائندے نے ایچ ای سی کوئٹہ کے دفتر سے رابطہ کیا تووہاں پر موجود حکام نے ایچ ای سی کے ایم فل کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے موقف دینے سے انکار کردیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.