کوئٹہ ،صنعتی علاقے سے نکلنے والی گندا پانی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے لگا

0

رپورٹ۔۔۔ سہیل بلوچ

ماحولیاتی تبدیلی دنیا کا اہم مسئلہ ہے بدقسمتی سے بلوچستان بھی ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کو طویل خشک سالی کی وجہ سے قحط سالی کا سامنا ہے اور وفاقی حکومت نے بلوچستان کو آفت زدہ صوبہ قرار دیاہے خشک سالی کی بنیادی وجہ کلائمیٹ چینج موسمیاتی تبدیلیوں کو قراردیا جاتا ہے

کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے اور یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ہے کوئٹہ کو آلودہ کرنے میں یہاں کے باسیوں کا بنیادی کردار ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں واقع سرکی روڈ صنعتی علاقے سے نکلنے والی گندا پانی شہر کے ماحول کو آلودہ کرنے کی سبب بن رہا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

بلوچستان 24 سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں نے کہا کہ گاڑیوں کی بے تحاشا دھوہیں اور صنعتی علاقے سے نکلنے والے گندے پانی سے شہر میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

حکومت ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں فوری طور پر پالیسی بنائے اور اس پر فوری عمل درآمد یقینی بنائے کیونکہ اگر اس مسئلے کو سنجیدگی نہیں لیا گیا تو آنے والے وقت میں یہ مسئلہ بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

جب ہم نے محکمہ ماحولیات سے اس اہم مسئلے پر ان کا موقف جاننے کی کوشش کی تو محکمہ ماحولیات کی طرف سے سردمہری دکھائی گئی اور کوئی موقف نہیں دیا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.