بلوچستان کی کک باکسنگ خواتين کھلاڑیوں کی آذربائیجان میں شاندار کارکردگی، گولڈ میڈلز جیتنے میں کامياب

0

رپورٹ ۔۔۔۔ مہک شاہد

پاکستانی کھلاڑیوں نے بیرون ملک میں سبز ہلالی پرچم بلند کرتے ہوئے پانچ گولڈ میڈلز اور تین سلور میڈلز حاصل کرکے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔پہلی بار کسی بیرون ملک ایونٹ میں شرکت کرنے والی

ویمنز ٹیم نے آذربائیجان میں انٹرنيشنل کک باکسنگ اینڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپین شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کيے جبکہ مینز ٹیم کے پانچ میں سے دو کھلاڑیوں نے گولڈ جبکہ تین نے سلور میڈلز اپنے نام کیے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی سعیدہ فدا نے میزبان آذربائیجان کے کھلاڑی کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا، رابعہ بتول نے روسی پلیئر کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا اور فاطمہ نے ایرانی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

تینوں خواتين کا تعلق پاکستان کی سر ذمین بلوچستان سے ہے۔ تینوں کھلاڑیوں نے بیرون ملک میں سبز ہلالی پرچم بلند کرتے ہوئے بتا یا کے بلوچستان میں بھی ٹیلنٹ ہے اور بلوچستان کی خواتين کسی سے کم نہیں ہیں۔

بلوچستان24 سے بات کرتے ہوئے کھلاڑی سعیدہ فدا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں گولڈ میڈل حاصل کروں گی، آذربائیجان جا کر مجھے بہت خوشی ہوئی میں اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتی

سعیدہ فدا کا کہنا تھا کہ میرا بچپن سےباکسنگ کھیلنے کا شوق تھا ، میرا یہ پہلا انٹرنيشنل ٹور تھا جو کہ بہت اچھا رہا، میچ جیتنے کے بعد میری امی نے سب سے پہلے کال کی تھی مبارکباد دی تھی،میرے گھر میںاس وقت سب بہت خوش ہیں۔

سعیدہ فدا نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبے میں اتنی سہوليات نہیں ہے میری حکومت سے گزارش ہے کہ وہ سہوليات فراہم کرے جس طرح ہم یہاں آئے ہیں کل کو ہماری جگہ کوئی اور بھی آسکتا ہے

ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستان باکسنگ ٹیم کل پاکستان کے لئے روانہ ہو رہی ہے، کھلاڑی پہلے آذربائیجان سے دبئی پہنچے گی اور دبئی میں آٹھ گھنٹے گزارنے کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.