پاکستان میں ایک ہی دن میں پولیووائرس کے 3 کیسز سامنے آئے
بلوچستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا ہے
(کوئٹہ بلوچستان24ویب ڈیسک)
(اسٹاف رپوٹ)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 3 صوبوں میں ایک ہی دن میں پولیو وائرس کے 3 کیسز سامنے آئے ۔جن میں سندھ ۔ بلوچستان خیبر پختونخواہ میں ایک ہی دن میں پولیو وائرس کے 3 کیسز سامنے آئے یاد رہے کہ گزشتہ سال 2019 میں پولیو وائراس کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں 65 کے قریب کیسز خیبر پختو نخواہ سے ہیں ۔جبکہ رواں سال 2020 میں اب تک پولیو وائرس سے 9 بچے متاثر ہوچکے ہیں
بلوچستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا ہےپولیو کیس نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی سے رپورٹ ہوا ہے جو20 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہےمتعلقہ علاقے میں پولیو وائرس کے اثرات ذیادہ ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں بچے پولیو وائرس کا شکار ہورہے ہیں
اس بچے کے سیمپل 3 جنوری کو حاصل کئے گئے تھے بلوچستان پولیو ایمرجنسئ اپریشن سنٹر اب یہ بیماری خاتمے کے نزدیک پہنچ چکی ہے بین الاقوامی کوششوں سے پوری دنیا جلداس کے خاتمے کا ہدف حاصل کرلے گئی۔سال1988ئمیں پولیوکے کیسز دنیا بھر میں بہت زیادہ منظر عام پر آئے جب اس بیماری سے30لاکھ لوگ 145ممالک متاثرہوئے
افسوس ناک امریہ ہے کہ پاکستان ابھی بھی پولیو فری کنڑی نہیں بنا۔ہمارے ملک میں پولیو کبھی بھی ختم نہیں ہوا جبکہ سن2005ء میں ملک بھر میںپولیو کے صرف 28کیسز سامنے آئیں اس وقت ایک امید پیدا ہوئی تھی کہ پولیو کا خاتمہ جلد ہوگا۔لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر ہر گزرتے دن کےساتھ کیسز میں اضافہ ہوتا گیا
جو کہ تشویشناک ہے۔ سن 2012ء میں دنیا بھر میں پولیو 223بچوں تک محدود رہ گیاتھاہمارے ملک میں سن 2013ء میں 59 کیسز، 2014ء میں 306جبکہ 2015ء میں 38 کیسز رپورٹ ہوئیں۔2016ء میں 2کیسز جبکہ 2017ء میں 8کیسز،2018ء میں 12کیسز اور رواں سال اب 45کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جوکہ تمام حکومتی اور بین الاقوامی ادارؤں کے لئے لمہ فکریہ ہے۔