بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی

وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا نہ ہی بجلی کی بنیادی قیمت میں کوئی اضافہ زیر غور ہے۔

یہ بات انہوں ںے اپر چترال میں نجی بجلی کے نظام کو پیسکو میں شامل کرنے کے حوالے سے پشاور گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کہی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

نہوں نے کہا کہ پیڈو کو نیشنل گرڈ پر لے جانے کے لیے قانونی معاملات کو ٹھیک کر ے تین ارب کے واجبات ادا کرنے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو واپڈا حکام نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ اپر چترال میں 475600 آبادی کی ضرورت 9 میگا واٹ ہے، اپر چترال میں قائم پیڈو سسٹم 6 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے، 1.163 ملین روپے پیڈو ڈسٹری بیوشن کو پیسکو پر منتقل کرنے کے لیے درکار ہے، اپر چترال میں فوری طور پر بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فنڈز چاہیئں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.