رمضان المبارک پیکیج کے تحت پانچ سو آٹے کی 1550 بوریاں متاثرین میں تقسیم کردی گئی اسسٹنٹ کمشنر پنجگور اسد اللہ بلوچ

پنجگور  محکمہ فوڈ پنجگور و ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر پنجگور اسد اللہ بلوچ و محکمہ فوڈ کے سپروائزر حبیب بلوچ کی نگرانی میں رمضان المبارک پیکیج کے تحت پانچ سو آٹے کی بوریاں فی بوری 1550 میں متاثرین میں تقسیم کردی گئی

جو عوام کو عام مارکیٹ سے نصف فائیدہ ملا ہے اس موقع پر محکمہ فوڈ کے سعید اللہ سمیر حسن و انجمن تاجران کے صدر فرید نواز عطا محمد ملا زبیر احمد و رحیم جان لیویز فورس کے عثمان بلوچ و اختر بلوچ نے رضا کارانہ طور پر اس تقسیم میں رضا کارانہ کردار ادا کئے اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پنجگور اسد بلوچ محکمہ فوڈ کے سپروائزر حبیب بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو رمضان المبارک کا مہینہ ہو یا روزہ مرہ کی ضروریات ضلعی انتظامیہ انہیں ہر وقت ریلیف دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تیار ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انتظامیہ عوام سے اور عوام کی خدمت ہماری قانونی آئینی زمہ داری ہے چونکہ پنجگور ہمارا گھر ہے اور اس گھر کی حفاظت قانون و آئین کے مطابق اور اخلاقی طور پر پرامن بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے آئندہ کوشش کریں گے اگلے قسط میں پنجگور کے مختلف کوچہ جات میں بھی آٹا تقسیم کا سلسلہ شروع کریں گے تاکہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کے رہنے والوں کو بھی اس فائدے سے موقع ملے انکی حقوق کا بھی احساس ضروری ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.