نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر کی تنزلی، رضوان ٹاپ 10 میں

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ہوگئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے دو بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے وہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے پانچ درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے۔

بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آل راؤنڈز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.