ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات متوقع

اسلام آباد : ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات متوقع ہے، طیب اردوان نے شہباز شریف کو ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز سعودی ولی عہد کی دعوت پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف اورگورنر مدینہ کے مابین ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نماز مغرب بھی ادا کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.