خضدار لیویز فورس تحصیل زہری کی کارروائی،
زہری میں خاتون کی پراسرار موت کا معمہ حل کردیا، قاتل مقتولہ کا شوہر نکلا، ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزم گرفتار۔ آج صبح 10:30 بجے اطلاع ملی کہ زہری دنڈار تلاوان میں ایک خاتون کی پر اسرار طور پر موت واقعہ ہوئی ہے وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے جسے شہید سکندرہسپتال زہری لایا گیااطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے لیویز فورس زہری کو پراسرار موت کی تفتیش کرنے کا حکم دے دیالیویز انچارج عطا اللہ زہری نے تفتیش شروع کی اور شک کی بنا پر مقتولہ مسمات (س) کے شوہر رحمت اللہ ولد غلام علی سکنہ دنڈار تلاوان کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیادوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے کہ اس نے اپنے بیوی کو موبائل فون استعمال کرنے کی شک پر گلہ دبا کر قتل کردی ہے ملزم کے خلاف لیویز تھانہ زہری میں مقدمہ نمبر 05/2024 بجرم زیر دفعہ 302 ،34 کے تحت درج کردیاگیا مزید قتل کے متعلق لیویز زہری تفتیش کررہی ہے۔