عید کی خوشیاں بچوں کیساتھ

رپورٹ ۔۔۔۔عبدالکریم

پاکستان ریڈ کریسنٹ نے وائس آف بلوچستان کے تعاون سے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ” عید کی خوشیاں بچوں کے ساتھ ” کے نام سے مہم
شروع کی

جس کے تحت رضاکارانہ طور پرسول اسپتال کوئٹہ کے بچوں کے دتو وارڈ کی صفائی کی اورمریض بچوں میں تحائف کے ساتھ ساتھ ٹائیفائیڈ میں مبتلا بچوں میں ٹائیفائڈ کی روک تھام کے انجیکشن بھی تقسیم کئے گئے

مہم میں ریڈ کریسنٹ اور وائس اف بلوچستان کے پندرہ کے قریب رضاکاروں نے حصہ لیا

اس سرگرمی کے حوالے سے پاکستان ریڈکریسنٹ بلوچستان چیپٹر کی اسیسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ اینڈ والئینٹر شینیلا منظور نے بلوچستان 24ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

“ہم چاہتے ہےں کہ مریض بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹے تاکہ جب وہ ہسپتال سے صحت یاب ہوکر رخصت ہوتب وہ اپنے ساتھ خوشگوار یادیں لیکر جائیں “

شینیلا منظور نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ہم مسقبل میں رضاکاروں کا ایک ایسا گروپ بنارہے ہیں جو ہفتے میں ایک بار اس طرح کی سرگرمی سرانجام دے

شنیلا کے بقول ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہوگا کہ اس کے گروپ کا رضاکار کا تعلق کس رضاکار تنظیم سے ہیں

شنیلا کے مطابق ہمارا مقصد معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے وہ کہتے ہے کہ قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اور ہم ان بکھرے قطروں کو دریا کے سانچے میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ ہم معاشرے میں اپنے حصے کا کام کرسکیں.

سول ہسپتال کے دتو وارڈ میں موجود محمد عالم جن کے تین بچے اسی وارڈ میں علاج معالجے کیلئے داخل ہےں اور وہ ٹائیفائیڈ کے مرض میں مبتلا ہےں

انہوں نے اس موقع پر بلوچستان24ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ

ہسپتال انتظامیہ بستروں کے شیٹ تبدیل تو کردیتا ہے مگر صفائی کا نظام ناقص ہے حکومت پر اس پر توجہ دینی چاہیے

دوسری بات یہ ہے کہ میں غریب بندہ ہوں روزانہ بچوں کیلئے ادویات پرائیوٹ میڈیکل سے خرید کرلاتا ہوں حکومت ہسپتال میں دواﺅں کی فراہمی کو یقینی بنائے کیونکہ سول ہسپتال میں سارے غریب لوگ آتے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.