ترکیہ : شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، سینکڑوں شہری محفوظ مقام پر منتقل

انقرہ : ترکیہ کے شمالی حصے میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، سینکڑوں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ترکیہ کے صوبے کاستامونو کے دریاؤں میں طغیانی آگئی جس کے باعث کئی رہائشی علاقے زیر آب آگئے، کثیر المنزلہ عمارتیں سیلابی ریلے کی زد پر آگئی، انے بولو شہر میں لوہے کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

ترک حکام کے مطابق متاثرہ علاقے کے شہریوں کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا جس کے باعث اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.