افغان امن مذاکرات، پاکستان نے اہم مصالحتی کردار ادا کیا: ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

0

اسلام آباد:   ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں پاکستان نے اہم مصالحتی کردار ادا کیا، پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اپنے عوام کی امنگوں کے مطابق ہمیں نئے مستقبل کی جانب دیکھنا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ابھرتے ہوئے نئے مستقبل کے موقع پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں، شاہ محمود قریشی سے امن مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی، افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات اہم موقع ہے، امن کا قیام دونوں ممالک کیلئے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، دونوں ممالک میں مزید تعاون کے مواقع موجود ہیں، اپنے فوائد اور نقصان سے ہمیں سبق سیکھنا ہے، پاکستان اور افغانستان میں خوشحالی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہے، معیشت کی بہتری کیلئے دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل نے مزید کہا افغانستان اب 1990 والا ملک نہیں ہے، افغانستان تمام شہریوں کے برابر حقوق پر یقین رکھتا ہے، افغان عوام گزشتہ 19 سال سے امن کا خواب دیکھ رہے ہیں، پر امن بقائے باہمی کیلئے ہمیں اپنے رابطوں کو فروغ دینا ہے، افغان سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دونوں ممالک کو دہشتگردی، انتہا پسندی سمیت مشترکہ چیلنجز کا سامنا رہا، دونوں ممالک میں مزید تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.