سبی اسکاؤٹس کا جشن عید میلادالنبیﷺ شایاں شان انداز میں منانے کا فیصلہ

کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ12 ربیع الاول کے بابرکت اور مبارک ماہ میں حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کیلئے رحمتوں کا نزول ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

سبی
ویب رپورٹر

سیر ت طیبہ پر عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے سبی اسکاؤٹس کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبیﷺ شایاں شان انداز سے منائی جائے گی

محفل حمد نعت و سیرت بنیﷺ کو اجاگر کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا سبی اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر سمیت تمام ونگ ہیڈ کوار ٹرز میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں چراغان کیا جائے گا

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے قومی خبررساں ادارے اے این این سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذولفقار علی باجوہ نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے مزکری جلوس کے فول پرو ف سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سبی اسکاؤٹس کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس اور مقابلہ نعت خوانی کے انعقاد کوممکن بنایا جائے گا ۔

سیرت نبیﷺ کو اجاگر کرنے کیلئے تقریبات منعقد ہونگی جس کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔

جشن عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں ہیڈ کوارٹرسبی سکاؤٹس سمیت تمام ونگ ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں پر چراغاں اور سجاوٹ کی جائے گی ر بیع الاول کا ماہ ہمیں پیار محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔

ہمیں چاہیے کہ سیرت النبیﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دہشت گردی ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں اور ملک وقوم کی خوشحالی ترقی کیلئے مل جل کر اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں 12ربیع الاول کو11بجے گرلز اسکولوں کے درمیاں محفل نعت و تقاریر مقابلے جبکہ 3بجے ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف نعت خواں شرکت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.