کوئٹہ : ویب رپورٹر
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں 30نومبرکومری آبادگرڈسٹیشن سے سید آبادفیڈر، کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈ
ملک پلانٹ فیڈرزصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے کانسی1 فیڈر12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی نیز اسی روزشیخ ماندہ گرڈ کے ریگی، کچلاک1 چشمہ فیڈرز دوپہر2بجے سے شام 5بجے تک ۔سریاب گرڈکے اولڈ لیاقت بازارفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی ۔
علاوہ ازیں 30نومبرکو دروازہ گرڈسٹیشن کے مراؤ فیڈرصبح6بجے سے 11بجے تک جبکہ سبی گرڈکے ہائیڈرولوجی اورگنداواہ فیڈرزسے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔