آگ پر قابو پانے کیلئے 160فائرفائٹرز نے حصہ لیا ،تفتیش شروع کردی ، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ،حکام
نیویارک
برانکس کے علاقے میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رات گئے نیویارک کے علاقے برانکس میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فورا جائے وقوع پر روانہ ہوگئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو متاثرہ عمارت سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر 160 فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پالیا ہے ۔ نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔