کوئٹہ ،سیف سٹی پروجیکٹ ،دو ارب 28کروڑ کا منصوبہ

رپورٹ ۔۔محمد غضنفر
کوئٹہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے صوبائی حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے جن میں سے ایک منصوبہ سیف سٹی منصوبہ ہے جس کے شہر میں کیمروں کی تنصیب اور دیگر ذرائع سے نگرانی اور جرائم کے روک تھام کے نظام کو مضبوط کیا جائیگا

گذشتہ ادوار میں کوئٹہ شہر مسلسل بد امنی کی نظر رہا جس کے باعث گذشتہ صوبائی حکومتوں نے سیف سٹی کے نام سے منصوبہ متعارف کرایا

لیکن ناگزیر وجوہات کی بناپر یہ منصوبہ التوا کا شکار رہا تا ہم موجودہ حکومت میں سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے فنڈز مختص کر دیئے ہیں

کوئٹہ سیف سٹی پرجیکٹ پر حکومت کام کر رہی ہے دو ارب 28 کروڑ روپے کے منصوبے پر عملدآرمد کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دستخط کر دئیے ہیں منصوبے پر جلد عملی کام شروع ہو جائے گا ،
بلوچستان اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں صوبائی وزیر آئی ٹی سردار عبدالرحمن کھیتران کا اظہار خیال

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

سیف سٹی منصوبے پر عملدارمد خوش آئندہے اس سے دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں نمایاں کمی آئے گی

کوئٹہ چھوٹا سا شہر ہے اگر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کر دئیے جائیں تو ہم بھی اسلام آباد کی طرح محفوز ہو جائیں گے، کوئٹہ کے باسی محمد عرفان ، حبیب اللہ ، نظیر احمد ، سلال خان و دیگر کا اقدام پر اظہار خیال

اُنہوں نے کہا کہ حکومت سیف سٹی پروجیکٹ میں اچھی کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے اور کیبلز کا استعمال کرے ایسا نہ ہو اربوں روپے کا یہ منصوبہ دو سال بعد غیر فعال ہو جائے میٹریل کے اچھے استعمال اور اچھی ساکھ کی حامل کمپنی کے ساتھ ٹینڈر کے نتیجے میں ہی ممکن ہے کہ منصوبہ کامیاب ہو ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.