کوئٹہ۔۔۔اسٹاف رپورٹر
جب پارٹی پرمشکلات آئیں توایک نے سعودی عرب جبکہ دوسرے نے ابوظہبی کے ہوٹلوں میں سکونت اختیارکی،میں اورمیرے ساتھی ثابت قدم رہے
خود کو پارٹی کاسربراہ کہنے والا کارکنوں سے ہاتھ ملاناتک گوارہ نہیں کرتا، مغلوں کے کلچرکو فروغ دے کرکارکنوں کااستحصال کیاگیا ہے ، میں کافی عرصے سے محسوس کررہا ہوں کہ پارٹی کارکنان کووہ مقام نہیں مل رہا جس کے وہ مستحق ہیں
بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائمقام صدر سیداحسان شاہ کاآئندہ ماہ 26اور27جنوری کوپارٹی کا مرکزی کونسل سیشن منعقد کرنے کااعلان
میراسراراللہ زہری پر کارکنوں کی جانب سے عدم اعتمادکااظہارکیا گیا ہے بحیثیت قائمقام صدرمیں کونسل سیشن کے انعقادتک اپنے فرائض سرانجام دوں گا،سید احسان شاہ
تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان کے حق میں سینیٹ میں گونجنے والی واحدآوازمیری اہلیہ کی تھی ،ہم نے دھرنے میں شرکت کرکے بلوچستان کے عوام کے تحفظات پورے پاکستان کے سامنے رکھے،دھرنے کیخلاف سیاسی جماعتوں کے بلائے گئے جوائنٹ سیشن میں بی این پی عوامی کی آواز سب سے مختلف تھی جس کااعتراف خودعمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکرکیا
ہم عددی اعتبارسے کم صحیح مگربلوچستان اسمبلی میں اپنی بہترحکمت عملی کے تحت بلوچستان کے ساحل ووسائل کادفاع کریں گے
میں متعددمرتبہ سینیٹ اوربلوچستان اسمبلی کارکن رہ چکاہوں،گزشتہ دورحکومتوں میں میری تجاویزپرساتھیوں کووزارتوں کے قلمدان سونپے گئے
یہ بھی پڑھیں