امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کا ویٹو کردہ دفاعی بل دوبارہ منظور کرلیا

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کا ویٹو کردہ دفاعی بل دوبارہ منظور کر لیا، سینیٹ سے منظوری کی صورت میں بل ٹرمپ کے دستخط کے بغیر قانون بن جائے گا۔

بل منظور ہونے کی صورت میں امریکی فوج افغانستان میں رک سکے گی، بل ایوان نمائندگان میں دوتہائی سے زائد اکثریت کےساتھ منظورکرلیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے 4 سالہ صدارتی دور میں ری پبلیکن نے پہلی بار ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

بل سینیٹ سے بھی دو تہائی کی اکثریت سے منظور ہوگیا تو ٹرمپ کےدستخط کے بغیرقانون بن جائے گا۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کورونا امدادی پیکج بل پر بھی دستخط کرنے سے یہ کہہ کر انکار دیا تھا کہ لوگوں کو اس سے زیادہ امداد دینی چاہیے تاہم امریکی سیاسی جماعتوں اور عوام کے دباو پر انہیں کورونا بل پر بھی دستخط کرنے پڑے تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.