سندھ میں آئین کی بحالی کے لیے تحریک چلانی پڑے گی،حلیم عادل شیخ

کراچی  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں آئین کی بحالی کے لیے تحریک چلانی پڑے گی، 31 دسمبر کو سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کریں گے، نسلہ ٹاور معاملے میں منظور کاکا جیسے افراد کو پکڑنا ضروری ہے۔

حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی، سندھ حکومت کیخلاف چارج شیٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی، سندھ حکومت نے اکثریت کی بنیاد پر حقوق کو پامال کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کو یونیورسٹی کا وی سی لگانے پر وزیراعلی سندھ جواب دیں، رانا شمیم کو 30 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں، صوبہ سندھ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.