اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا وزیر خزانہ کےتمام منجمد اثاثہ جات بحال کر دیےگئے

اسلام آباد   وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا

ریلیف مل گیا،ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔لاہور انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا کہ نیشنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.