ویب رپورٹر
صوبائی وزیر مواصلاات و تعمیرات میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ عوام کی خدمت احسان نہیں انکا حق ہے عوام کو انکے حقوق دلانے کیلئے ہماری کوششیں روز اول سے جاری ہے صوبے میں امن وامان کی صورتحال ،صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہتری لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کے امیدوں کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائینگے عوامی قوت پریقین رکھتے ہوئے عوامی کاموں پر توجہ دی ہے ماضی کی نسبت موجودہ کابینہ انتھک کوششوں سے عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے بتدریج کام کررہی ہے اور اسکے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی اور چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن نعمت اللہ ظہیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ لیکر حکومت میں شامل ہوئے ہیں ہماری سیاست کا مقصد بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت ہے صوبے میںیکساں ترقی و خوشحالی کا قیام ہی حکومت کا وژن ہے محکمے میں میرٹ کی پامالی اور سفارش سمیت کرپشن کمیشن کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے ۔
عوام کومیرٹ کی بنیاد پر بہترین روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے مواصلات اور تعمیرات سے متعلق التوا کے شکار ترقیاتی اسکیمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ترقیاتی اسکیمات کی معیار و مقدار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا صوبے میں تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے بعد صوبے کی خوبصورتی میں یقیناًخاطر خواہ اضافہ پیداہوگا صوبے کے عوام انتہائی باشعور ہیں جھوٹے بلندو بانگ نعرے لگانے والوں کو عوام نے یکسر مستر د کردیا ہے صوبے میں امن وامان کی مثالی صورتحال قائم ہے ۔