بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت کا پہلا قدم

0

صوبائی وزیر سروسسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میر عامر خان رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی طورپر خود مختار بنا کر عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو مقامی سطح پر ہی حل کی خواہاں ہے اس مقصد کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چئیرمین اور مقامی نمائندگان کو تنخواہوں اور مراعات کی منظوری دے دی ہے

کوئٹہ : ویب رپورٹر

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,964

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند اور مقامی کونسلران اور عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر میر عامر خان رند نے کہا کہ بلدیاتی ادارے فعال ہونگے تو اراکین قانون ساز اسمبلی کی توجہ کا مرکز بہتر قانون سازی کے ساتھ ساتھ صوبے کو درپیش دیگر مسائل کے حل پر مرکوز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو بلدیاتی اداروں کی افادیت کا بخوبی احساس ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے پہلی ترجیح کے طور پر بلدیاتی اداروں کو درپیش مالی و انتظامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ روز مرہ دفتری امور کی انجام دہی کے لئے عوام کو صوبائی دارالحکومت کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلانے کے لئے ضروری ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے عوامی سطح پر موجود دفاتر کو اختیارات دے کر فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وزراء کی اکثریت باقاعدگی سے اپنے دفاتر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دفاتر میں اپنے امور سرانجام دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سول سیکرٹریٹ میں عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لئے آرہے ہیں میر عامر خان رند نے یقین دلایا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.