’’پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ40 سال سے اقتدار کرنے والوں نے مذہب کا نام استعمال کر کے آج تک شریعت پر کوئی بات نہیں کی اور شریعت کے نام پر عوام کودھوکہ دیا گیا‘‘
کوئٹہ : ویب رپورٹر
پشتونخواملی عوامی پارٹی دیگر جماعتوں کی طرح کرپشن کرنیوالی جماعت نہیں ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے بد قسمتی سے یہاں کرپشن کرنے والے سیاست کر تے ہیںآئندہ انتخابات میں ان قوتوں کو شکست دینگے
ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے سیگی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ قومی برابری کی بات کی ہے ساحل ووسائل کے لئے جدوجہد کی ہے جمعیت علماء اسلام اے این پی اور نظریاتی کی طرح نہیں کہ صرف لوٹ کھسوٹ کریں ہم لوٹ کھسوٹ کرنیوالی جماعت ہے ۔
چالیس سال سے اقتدار میں رہنے والے جماعتوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی اور جو شریعت کے نام پر ووٹ حاصل کر کے اقتدار حاصل کرنا چا ہتے تھے انہوں نے اسمبلی فلور پر کبھی بھی شریعت کے حوالے سے بات نہیں کی اور شریعت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اگر اسمبلی فلور پر پر بات کی ہے تو صرف اور صرف فنڈز کی بات کی ہے کیونکہ فنڈز میں وہ کرپشن کر تے تھے ہمارے پاس ان کے ثبوت ہے جنہوں نے کرپشن کئے ہیں اور وقت آنے پر سب کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے وہ لوگ سیاست کر تے ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومتوں میں ریکارڈ کرپشن کی اور عوام کا پیسہ ان کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کی بجائے کرپشن کی نذر کر دی اور جو لوگ قوم کو شعور دینے کی بات کر تے ہیں وہ بھی کرپشن کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کر تے رہیں گے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔
کوئٹہ(آن لائن) الیکشن کمیشن آف بلوچستان کے کمشنر محمد نعیم جعفر نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر ، ریجنل الیکشن کمشنر اور ضلعی کمشنر دفاتر میں معلومات اور شکایات کے مراکز قائم کر دیئے ہیں ان مراکز سے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج ومنتقلی نظر ثانی اور اس سے متعلقہ امور کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے اور شکایات صورت میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔