پاکستان کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں بارش برفباری

ویب ڈیسک

منگل کی رات سے ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیادیامر ،بٹوگاہ ،ٹاپ ،بابوسر ،نیا ٹ ویلی،فیری ،میڈوز ،نانگا پربت سمیت متعدد علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی جس کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور ادویات و دیگر اشیاء کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے


بدھ کی صبح بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا کوئٹہ سمیت بارکھان،گوادر ،قلعہ عبداللہ ،نوشکی ،مستونگ ،بولان ،پشین ،زیارت قلات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا

زیارت شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہلکی ہلکی بارش برفباری صبح سویرے سے شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے باعث موسم مزید سرد اور خوشگوار ہوگیا جبکہ گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے مکینوں کو مشکلات کا

زیارت میں بارش اور برفباری کا منظر
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

سامنا ہے

قلعہ عبداللہ میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ درہ کوژک ،خواجہ عمران اور توجہ اچکزئی کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،درجہ حرار ت کوئٹہ میں منفی0.1ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روزبالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی ڈویژن)، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدرآباد، کراچی ڈویڑن) میں کہیں کہیں، میرپورخاص اور ٹھٹھہ ڈویڑن میں بھی چند مقامات بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

جمعرات کے روزبالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)،بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، گلگت
بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں اور میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات بارش کا امکان ہے اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے

بدھ اور جمعرات کے روز مالاکنڈ ڈویژ ن(سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان۔ تیز بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ہے

سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،درجہ حرار ت کوئٹہ میں منفی0.1ریکارڈ کیا گیا

قلعہ عبداللہ کے علاقوں درہ کوژک ،خواجہ عمران اور توجہ اچکزئی کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.