15سال بعد ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

0

مانیٹرنگ ڈیسک
پندرہ سال بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی جہاں وہ پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم کا مقابلہ کرینگی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان نے کراچی میں سی ویو کا دورہ کیا اور ساحل پر انجوائے کیا اس دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اونٹ کی سواری کرتے ہوئے ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن کرایا

ویسٹ انڈیز ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر پر ویمن ٹیم کی کپتان کی ایک ویڈیو بھی جاری ہوئی ہے جس میں کپتان میریسا اگیو لرا کہتے ہی ٹیم پاکستان آکر میچز کھیلنے کے لیے پر عزم ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

پاکستان ٹیم کو سراہتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ پاکستان ٹیم ایک مشکل ٹیم ہے اور ان کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔

15 برس بعد پاکستان آنے والی مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا ٹیم کو سخت ترین سیکوریٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا

آج پاکستانی کپتان بسمہ معروف اور ویسٹ انڈیز کی قائد میریسا اگیولیرا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیں گی اور سیریز کے حوالے سے ہونے والی میڈیا کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی۔

سہ پہر 3:15 پر مہمان ٹیم گراونڈ میں ہونے والی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔میچ کا ٹاس صبح ساڑھے دس بجے ہوگا جبکہ اننگ کا آغاز صبح 11 بجے کیا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا ٹاک بھی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.