وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام عالم آب آواز اٹھا رہا ہے،سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آ باد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام عالم آب آواز اٹھا رہا ہے-
اتوار کو سماجی رابنطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا روس کے بعد اب کینیڈا کے وزیراعظم نیاسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا-
انہوںنے کہا اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ انہوںنے کہا ایک لیڈر جو حقیقی طور پر قوم کے پیسے کی قدر کرتا ہے،موازنہ حاظر ہے کہ کس طرح عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس بین الاقوامی دوروں میں قوم کے لاکھوں ڈالرز بچائے اور ماضی کے حکمرانوں نے اسوقت جب ملکی قرضوں میں چار گنااضافہ کردیا- کیسے قوم کے لاکھوں ڈالرز اپنی ذاتی عیاشیوں پر اڑاے۔